سری لنکا :جیل میں ہنگامہ ایک قیدی ہلاک، 6 زخمی
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب مہارا جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ چھ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے ایک ماہ قبل بھی جیل میں فسادات کے دوران 10 محافظ اور 21 قیدی ہلاک ہوئے تھے ۔ ادھر سری لنکا میں 2019 کے ایسٹر بم دھماکوں کو روکنے میں ناکامی پر سزائے موت پانے والے دو سابق اعلیٰ سکیورٹی حکام نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سابق سیکرٹری دفاع ہیماسری فرنینڈو اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس پجیتھ جے سندرا کو کولمبو ہائی کورٹ نے جمعہ کو سزائے موت سنائی تھی۔ ان حملوں میں 279 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments