غزہ میں نسل کشی کے باوجود بھارت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی کی:ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو ہتھیاروں کی 2596 کھیپ بھیجی ہیں۔
اپنی رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے باوجود بھارت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی کی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کالامار نے کہا کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کر دے ۔ اسرائیل کو ہتھیار برآمد کرکے بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments