عراق :شدید گرمی سے فوجی گودام میں دھماکا، آگ بھڑک اٹھی

عراق :شدید گرمی سے فوجی گودام  میں دھماکا، آگ بھڑک اٹھی

بغداد (اے ایف پی)عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع طاجی فوجی اڈے پر شدید گرمی کے باعث اسلحہ گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد دھماکے ہوئے ۔

گودام میں نویں بکتر بند ڈویژن کا گولہ بارود موجود تھا، جو گرمی کے باعث پھٹ گیا۔ عراق میں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے ، جس کے باعث فوجی اڈوں اور گولہ بارود کے ذخائر میں حادثات کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...