برازیلی صدر لولا ڈی سلوا کا دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

برازیلی صدر لولا ڈی سلوا کا دوبارہ  صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

برازیلیا(اے ایف پی)برازیل کے 80سالہ صدر لولا ڈی سلوا نے اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

ورکرز پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور انتخابی مہم چلانے کیلئے تیار  ہیں۔ لولا چوتھی اور آخری مدتِ صدارت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ فٹ ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں ان کا مقابلہ سابق صدر جائر بولسونارو کے صاحبزادے اور سینیٹر فلاویو بولسونارو سے متوقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...