ماسکو میں ڈرون حملہ، 6افراد ہلاک، متعدد زخمی
ماسکو (اے ایف پی)روس کے دار الحکومت ماسکو کے قریب صنعتی علاقے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔۔۔
گورنر ماسکو آندرے وروبیوف کے مطابق نووسیلکی صنعتی زون میں حملے کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔دوسری جانب یوکرین کے شہر سومی میں روسی حملوں سے 2بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ میکولائیو میں ایک معمر خاتون بھی جان سے گئی۔ادھر روس کے زیر قبضہ کریمیا کے شہر سیواستوپول میں روسی سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے فوجی سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ روسی فوجی نے پہلے اپنے ساتھی اہلکار پر فائرنگ کی، بعد ازاں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ہلاک ہونے والے شہریوں میں 71 اور 59 سالہ دو مرد جبکہ 64 سالہ خاتون شامل ہیں۔ کریمیا 2014 میں روس کے قبضے میں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments