ترک فضائیہ کی تاریخ میں پہلی خاتون بریگیڈیئر جنرل مقرر
انقرہ(آئی این پی ) ترک فضائیہ کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر جنرل کے عہدے تک پہنچ گئی ہیں۔۔۔
کرنل اوزلم کاراپنار کو سپریم ملٹری کونسل کے فیصلے کے تحت بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جس کی منظوری صدر رجب طیب اردوان نے دی۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ ترقی ملک کی مسلح افواج بالخصوص فضائیہ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے ۔ اوزلم نے طب کی تعلیم کے بجائے ترک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور کئی برس تک سٹاف آفیسر سمیت مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔ ان کی تقرری کو فوج میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments