ڈزنی اور ٹک ٹاک کا معاہدہ صارفین کو فلمی کردار ویڈیوز میں استعمال کرنیکی اجازت

ڈزنی اور ٹک ٹاک کا معاہدہ  صارفین کو فلمی کردار ویڈیوز  میں استعمال کرنیکی اجازت

پیرس(اے ایف پی)والٹ ڈزنی کمپنی نے ٹک ٹاک کے ساتھ ایک نئے معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین ڈزنی کی فلموں اور۔۔

کرداروں کے مختصر حصے اپنی ویڈیوز میں شامل کر سکیں گے ۔ کمپنی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے جس سے تخلیق کاروں کو ڈزنی پلس پر مداحوں کے تیار کردہ مواد کے ذریعے نمایاں کیا جائے گا۔ ڈزنی نے بتایا کہ سہ ماہی آمدنی میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ آمدن 25اعشاریہ2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، تاہم منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہا۔ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تفریحی مواد کی پیشکش اور آمدنی بڑھانے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...