جنوبی کوریا:امریکی فضائی اڈے میں گھسنے کی کوشش، 8 طلبا گرفتار

جنوبی کوریا:امریکی فضائی اڈے  میں گھسنے کی کوشش، 8 طلبا گرفتار

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا میں امریکی فضائی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش پر8طلبا کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔

 امریکی فوج کے مطابق طلبا نے اوسان ایئر بیس کے مرکزی دروازے سے غیرقانونی طور پر اندر جانے کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں جنوبی کوریائی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ طلبا تنظیم کا کہنا ہے کہ گوانگجو میں امریکی فوجی موجودگی مجوزہ چپ سازی منصوبے میں رکاوٹ بن رہی ہے ، اسی لیے احتجاج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار طلبا دورانِ تفتیش کوئی بھی بیان دینے سے گریز کر رہے ہیں۔واضح رہے جنوبی کوریا میں امریکا کے تقریباً 28 ہزار 500 فوجی تعینات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...