شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب کم از کم ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغ دیا۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے شہر وونسان سے فائر کیا گیا۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے جاپان کی جانب سے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مزید فوجی اقدامات کی دھمکی دی تھی۔ جاپان نے بھی میزائل لانچ کی تصدیق کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments