30دن تک دھوئے بغیر بدبو سے پاک رہنے والی شرٹ
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ملبوسات کی کمپنی نے حال ہی میں وی 5.0 ہیرک شرٹ کے نام سے ایک نئی ٹی شرٹ متعارف کروائی ہے۔
جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے روزانہ استعمال کرنے کے باوجود 30 دن تک بغیر بدبو کے پہنا جا سکتا ہے اور دھونے کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن یہ دعویٰ خاص طور پر گرمیوں میں ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے ، جب شدید دھوپ کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو معمول سے کہیں زیادہ پسینہ آتا ہے ۔تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی تیار کردہ یہ منفرد ٹیکنالوجی واقعی مؤثر ہے ۔ شرٹ کو بدبو سے پاک رکھنے کیلئے 7خاص اجزا استعمال ہوئے ،جن میں تانبا، چاندی، زنک، سونا، آتش فشانی راکھ اور دو خفیہ اجزا شامل ہیں۔ تمام اجزاء کو صرف کپڑے کی سطح پر لگانے کی بجائے کپڑے کے ریشوں میں ہی بن دیا گیا ، اس کی قیمت 79 امریکی ڈالر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments