ستارے کی موت ،سائنسدانوں نے تفصیل سے مشاہدہ کرلیا

ستارے کی موت ،سائنسدانوں نے تفصیل سے مشاہدہ کرلیا

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)ماہرینِ فلکیات نے پہلی بار ایک ستارے کی موت کے ابتدائی لمحے کا انتہائی تفصیل سے مشاہدہ کیا ہے ، جس سے یہ امکان پیدا ہوا ہے کہ بعض ستارے پہلے سے معلوم طریقوں کے علاوہ ایک نئے انداز میں بھی اپنا انجام پاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال آئن اسٹائن پروب نامی خلائی دوربین نے زمین سے تقریباً 50 کروڑ نوری سال دور واقع ایک کہکشاں سے آنے والی ایک مختصر مگر طاقتور ایکس رے شعاع ریکارڈ کی، جسے ای پی260321 اے کا نام دیا گیا۔اس دریافت کے بعد دنیا بھر کے ماہرین نے فوری طور پر اس مقام کا مشاہدہ شروع کیا۔دو مختلف تحقیقی ٹیموں نے اس ابتدائی ایکس رے اخراج کو شاک بریک آؤٹ قرار دیا، جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب سپرنووا دھماکے کی صدمے کی لہر ستارے کی سطح سے باہر نکلتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...