جرمنی:گاڑی ہجوم پر چڑھانے والے افغان شہری کو بچی اور والدہ کے قتل پر عمر قید

جرمنی:گاڑی ہجوم پر  چڑھانے والے افغان شہری  کو بچی اور والدہ کے قتل پر عمر قید

میونخ(اے ایف پی)جرمنی کی ایک عدالت نے گزشتہ سال میونخ میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے حملے میں دو افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں افغان شہری فرہاد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے 25 سالہ ملزم کو دو افراد کے قتل، 23 افراد کے قتل کی کوشش اور 22 افراد کو جسمانی نقصان پہنچانے کا مجرم قرار دیا، جن میں 19 شدید زخمی ہوئے تھے ۔ حملے میں دو سالہ بچی اور اس کی والدہ جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ عدالت نے جرم کی سنگینی کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ملزم کی رہائی کے امکانات انتہائی کم ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...