جرمنی :اسلحہ ساز کمپنی کی جاسوسی کا الزام، یوکرینی شہری گرفتار
برلن(اے ایف پی)جرمن پولیس نے یوکرین کے 33 سالہ شہری کو باویریا میں واقع اسلحہ ساز کمپنی کی ویڈیو بنانے اور مبینہ جاسوسی کی منصوبہ بندی کے شبے میں گرفتار کر لیا۔
ملزم کو 2 اگست کو ریاست تھورنگیا سے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مشتبہ شخص کسی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے مبینہ طور پر "نچلے درجے کے ایجنٹ" کے طور پر کام کر رہا تھا۔ جرمن سکیورٹی ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم متعلقہ غیر ملکی ریاست کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments