پولیس شہداء کی قربانیاں معاشی استحکام کی بنیاد،وفاقی چیمبر
کراچی (بزنس رپورٹر) وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے جمعرات کی سہ پہر ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب کا مقصد یومِ آزادی کی مناسبت سے قومی یکجہتی کا اظہار کرنا اور ان بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے اپنے افتتاحی خطاب میں حب الوطنی اور شکرگزاری کے گہرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پوری کاروباری برادری کی جانب سے پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان عظیم شہداء کا لہو ملک کے امن، سلامتی اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ کاروباری برادری شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ سندھ کی ہر فعال صنعت، ہر آباد بازار اور ہر پرامن تجارتی مرکز ان قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بے مثال قربانیوں کا مرہونِ منت ہے ؛ جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جانیں قربان کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments