ڈیٹا والٹ اور گلیکسی ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ
کراچی(بزنس ڈیسک)ڈیجیٹل خود مختاری اور مصنوعی ذہانت کے لیے ڈیٹا والٹ اور گلیکسی ٹیکنالوجی پرائیویٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ اس معاہدے کا مقصد مقامی کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر کو ملک کے اندر اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
اس معاہدے پر ڈیٹا والٹ کے شریک بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سید ذیشان علی اور گلیکسی ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جہانگیر نے دستخط کیے ۔اس اسٹریٹجک اتحاد کے تحت، ڈیٹا والٹ پاکستان جدید ترین ڈیجیٹل خدمات فراہم کرے گا۔ کمپنی سرکاری اور نجی شعبوں میں استعمال کے لیے سائبر سیکیورٹی اور مشین لرننگ آپریشنز کی نگرانی بھی کرے گی۔ان خدمات کی فراہمی کے لئے گلیکسی ٹیکنالوجی اپنے ملک گیر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر، قومی کنیکٹیویٹی سروسز، اور نیٹ ورک انٹیگریشن کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بنیادی نیٹ ورک فریم ورک کو فعال بنائے گی۔معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں کمپنیوں کے حکام نے اس بات پر زور دیا کہ اس مشترکہ منصوبے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حساس ڈیٹا اور جدید مصنوعی ذہانت سے متعلق کام کا ڈیٹا ملکی حدود میں ہی محفوظ رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments