آکسفورڈ یونیورسٹی اور دی سٹی اسکول نیٹ ورک میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور(بزنس ڈیسک)آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان (او یو پی پی) اور دی سٹی اسکول نیٹ ورک نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ملک بھر میں دی سٹی اسکول کے 150 کیمپسز میں گریڈ 1 تا گریڈ 8 کے طلبہ کے درمیان شاعری مقابلہ دی سٹی ورس کرایا جائے گا۔
مقابلے میں موصول ہونے والی تخلیقات کا جائزہ ایک آزاد اور غیرجانبدار جیوری لے گی اور ملک بھر سے فائنلسٹس و قومی سطح کے فاتحین کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔یہ تعاون او یو پی پاکستان اور دی سٹی اسکول نیٹ ورک کی تعلیم کو فروغ دینے اور ملک بھر میں طلباء کے لیے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ اس موقع پردی سٹی اسکول نیٹ ورک کی ہیڈ آف ارلی ایئرز ریسورس سینٹر فریحہ عثمان نے کہا کہ دی سٹی ورس کلاس روم سے باہر تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے دی سٹی اسکول کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے ساتھ یہ شراکت داری ملک بھر کے طلبہ کو اعتماد، تخیل اور موثر انداز میں اپنے خیالات و احساسات کو شاعری کے ذریعے بیان کرنے کی ترغیب دے گی۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے پروڈکٹ ڈائریکٹرطارق یار خان نے کہا کہ مضبوط تحریری مہارتیں نوجوانوں میں تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور انہیں مؤثر انداز میں بات چیت میں مدد دیتی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کو دی سٹی ورس کے ذریعے دی سٹی اسکول نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے ، کیونکہ یہ اقدام ملک بھر کے طلبہ کی آواز کو اجاگر کرنے اور انہیں قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments