آسٹریلیا کاجنگی طیاروں کیلئے امریکی جدید میزائل خریدنے کا اعلان
سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلیا نے امریکا سے جنگی طیاروں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل خریدنے کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلز کے مطابق 73 کروڑ 60 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کے معاہدے کے تحت لاک ہیڈ مارٹن کے 450 اے آئی ایم 260 میزائل حاصل کئے جائیں گے ۔ یہ میزائل آسٹریلیا کی سپر ہارنیٹ، گرولر اور ایف35طیاروں پر نصب کیے جائیں گے ۔ آسٹریلیا ان میزائلوں کا استعمال کرنے والا امریکا کے بعد پہلا ملک ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments