امریکا کی کیوبا کے وزیر دفاع سمیت 8 افراد،5 اداروں پر پابندیاں
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے کیوبا کے وزیر دفاع جنرل الوارو سمیت 8 افراد اور 5 سرکاری اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدامات غیر ملکی فوجی تعاون اور عسکری سازوسامان کی خریداری میں کردار ادا کرنے والوں کے خلاف ہیں۔ پابندیوں کا نشانہ کیوبا کی مسلح افواج کی وزارت سے وابستہ حکام، فوجی ادارے اور سرکاری کمپنیاں ہیں۔ یہ اقدامات کیوبا کی فوجی سرگرمیوں اور دفاعی خریداری کے نظام کو محدود کرنے کیلئے کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments