بھارت :طلبا احتجاج میں ٹی وی چینلز پر حکومت نواز کوریج کا الزام

بھارت :طلبا احتجاج میں ٹی وی چینلز پر حکومت نواز کوریج کا الزام

کئی صحافی عوامی غصے کا نشانہ ، نوجوانوں کا روایتی میڈیا کے بجائے سوشل میڈیا پر اعتماد

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں گزشتہ ماہ نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد صحافی عوامی غصے اور حملوں کا نشانہ بنے ۔مظاہرین نے بعض ٹی وی چینلز پر حکومت نواز کوریج کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کرنے والے نوجوانوں نے روایتی میڈیا کے بجائے سوشل میڈیا اور آزاد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اعتماد کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق کچھ ٹی وی رپورٹرز کو مظاہروں کی کوریج کے دوران دھمکیوں، بدسلوکی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جس سے میڈیا اور عوام کے درمیان بڑھتے اعتماد کے بحران کی نشاندہی ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...