برطانیہ جانے والی کشتی میں 230 تارکین کا نیاا ریکارڈ قائم
لندن(اے ایف پی) برطانیہ جانے والی ایک چھوٹی ربڑ کی کشتی میں 230 تارکین وطن کے سوار ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔۔۔
فرانسیسی لائف بوٹ سروس کے مطابق کشتی میں 20 سے زائد بچے بھی شامل تھے ۔ کشتی اتوار کی شب شمال مشرقی فرانس کے ساحل سے برطانیہ روانہ ہوئی۔ گزشتہ ماہ ایک کشتی میں 165 افراد کے سوار ہونے کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔ فرانسیسی حکام نے کشتی کو برطانوی پانیوں تک پہنچنے میں مدد دی، جہاں برطانوی ریسکیو حکام نے ذمہ داری سنبھال لی۔ برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ ایسے سفر انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments