سویڈن:9ہزار سال پرانی حاملہ خاتون اور جنین کی باقیات دریافت

سویڈن:9ہزار سال پرانی حاملہ  خاتون اور جنین کی باقیات دریافت

اسٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈن کے قریب ایک چھوٹے جزیرے کی غار سے تقریباً 9 ہزار سال پرانی حاملہ خاتون اور اس کے جنین کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔۔۔

 ماہر آثار قدیمہ الیگزینڈر روزن شوسٹرینڈ کے مطابق غیر معمولی دریافت جزیرہ گوٹ لینڈ کے قریب واقع غار سے ہوئی، جہاں 2023 سے کھدائی جاری تھی۔ محققین غار کی تہہ میں موجود پتھر کے زمانے کی باقیات تک پہنچے تو نوجوان خاتون کی باقیات ملیں، جن کے رحم میں جنین بھی محفوظ تھا۔ ماہرین کے مطابق باقیات 7 ہزار سے 10 ہزار سال پرانی ہوسکتی ہیں، تاہم شواہد کی بنیاد پر ان کی عمر تقریباً 9 ہزار سال ہونے کا امکان ہے ، کاربن ڈیٹنگ کے ذریعے حتمی عمر کا تعین کیا جائے گا۔ دریافت سے قدیم انسانی آبادی اور نقل مکانی پر نئی معلومات ملنے کی امید ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس بات کا اہم ثبوت ہے کہ آخری برفانی دور کے بعد بحیرہ بالٹک میں جزیرہ وجود میں آنے کے کچھ ہی عرصے بعد انسان وہاں آباد ہوگئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...