ٹیکساس :امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

ٹیکساس :امریکی فوجی ہیلی کاپٹر  گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

فوجی اڈے فورٹ ہڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے ایچ 64 ای اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر سالاڈو کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا، جس میں سوار دونوں فوجی ہلاک ہوگئے ۔حکام نے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کی سرگرمی یا مشن سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔ ہلاک ہونیوالے فوجیوں کی شناخت اہلخانہ کو اطلاع دینے کے بعد ظاہر کی جائیگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...