مصر کی مکہ دفاعی معاہدے میں شرکت ممکن :ترک صدر
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے قطری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکہ معاہدے میں یہ طے پایا کی کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ملکوں پر حملہ تصور ہوگا۔۔۔
کسی بیرونی حملے پر تمام رکن ممالک متفقہ اور مشترکہ اقدامات کریں گے ۔ترک صدر کا کہناتھا کہ مکہ معاہدے میں دیگر ممالک کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے ، مصر کی بھی مکہ معاہدے میں شرکت ممکن ہے ، صدر ٹرمپ کے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران لبنان سے متعلق بات کی۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی جنگ روکنے کے لیے امریکی کردار اہم ہے ، لبنان پر اسرائیلی حملوں کا جاری رہنا تشویش کا باعث ہے ، شام کے استحکام کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments