اسرائیلی حملے ، 3 بچوں سمیت 11 لبنانی شہید،17زخمی
بیروت (اے ایف پی)لبنان کے جنوب میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 3بچوں سمیت 11 افراد شہید اور 17زخمی ہوگئے ۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق انصار میں ایک مکان پر حملے میں 7 افراد مارے گئے ، جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ دیر زہرانی میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسرائیلی فوج نے حملوں کو حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان میں فوجیوں پر حملے کا جواب قرار دیا ہے ۔ حملے ایسے وقت ہوئے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی سرپرستی میں مذاکرات کا آٹھواں دور اگلے ماہ روم میں متوقع ہے ۔ لبنانی صدر نے حملوں کو مذاکراتی عمل کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔اسرائیل کو واضح طور پر سمجھ لینا چاہیے کہ مرضی مسلط کرنے کی کوششیں جاری نہیں رہ سکتیں۔ حزب اللہ نے لبنانی حکام پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے ذلت آمیز راستے پر چلنے سے گریز کیا جائے اور دشمن کو بلا معاوضہ رعایتیں نہ دی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments