جاپان :ریکارڈ بارش ، 9 افراد ہلاک 1000 سے زائد گھر زیر آب
ٹوکیو(اے ایف پی)مشرقی جاپان میں ریکارڈ بارش کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ ایک ہزار سے زائد گھر زیر آب آگئے ۔
جمعرات سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے چِبا کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، موسمیاتی مرکز نے 24 گھنٹوں کے دوران 30 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی، جو 60 برس میں اگست کی شدید ترین بارش ہے ۔ 70 سے زائد مکانات جزوی طور پر تباہ جبکہ 1200 گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments