علاقائی تجارت کو صنعتی پالیسی کا حصہ بنایا جائے ، افتخار ملک
پالیسی پر نظرثانی،تجارتی رکاوٹیں دور اور سرحد پار رابطے بہتر کیے جائیں
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے ایشیائی ممالک بالخصوص ہمسایہ منڈیوں کے ساتھ علاقائی اقتصادی انضمام کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو تیار مصنوعات، زرعی اجناس، ادویات اور خدمات کی برآمدات کیلئے ان منڈیوں میں موجود وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ اتوار کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کو صنعتی پالیسی کا اہم حصہ بنانا ہوگا کیونکہ پاکستان درآمدات کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے مسلسل ترسیلات زر پر انحصار کر رہا ہے جبکہ برآمدات میں کمی ہو رہی ہے ۔ پاکستان کو اپنی جغرافیائی حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی سپلائی چینز کا حصہ بننا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو علاقائی تجارتی پالیسی پر نظرثانی، مارکیٹ تک رسائی میں اضافے ، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے ، سرحد پار رابطے بہتر بنانے اور اہم شعبوں میں برآمدی استعداد بڑھانے کو ترجیح دینا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments