امریکا کا ٹوماہاک کروز میزائلوں کیلئے ریتھیون سے 22 ارب 90 کروڑ ڈالر کا معاہدہ
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ دفاع نے ریتھیون کے ساتھ22ارب90کروڑ ڈالر کا معاہدہ کرلیا، جس کے تحت ٹوماہاک کروز میزائل تیار کیے جائیں گے ۔۔۔
امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکرٹری ہنگ کاؤ نے کہا معاہدے سے جنگی دستوں کو ٹوماہاک میزائلوں کی فراہمی غیر معمولی رفتار سے تیز ہوگی۔ امریکی حکام کے مطابق موجودہ کارروائیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے باعث امریکا کے بعض میزائل ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ ٹوماہاک میزائل عموماً آبدوزوں اور جنگی بحری جہازوں سے داغے جاتے ہیں اور 1600 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments