کولکتہ :ہوٹل میں آ تشزدگی، 5بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 9 افراد ہلاک
کولکتہ(اے ایف پی)بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں بدھ کی صبح خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچے اور5بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔۔
،ابتدائی معلومات کے مطابق ایئر کنڈیشنر پھٹنے سے آگ بھڑکنے کا امکان ہے ۔ کولکتہ میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن نے تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والے 5 افراد بنگلہ دیشی تھے ، جن میں 4 ایک ہی خاندان کے افراد تھے ۔متاثرہ افراد طبی علاج کیلئے کولکتہ آئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments