فوجی مشقیں محدود کرنے کا امریکی فیصلہ بے معنی ہے :کم یو جونگ

 فوجی مشقیں محدود کرنے کا امریکی  فیصلہ بے معنی ہے :کم یو جونگ

سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں محدود کرنے کے فیصلے کو غیر اہم قرار دے دیا۔۔۔

 کم یو جونگ کا بیان واشنگٹن اور سیول کی  جانب سے سالانہ فوجی مشقیں مقررہ وقت سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے ختم کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ کم یو جونگ نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں اچانک کمی کا فیصلہ قابلِ تبصرہ نہیں، کم یو جونگ نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی اور ٹرمپ کے درمیان مبینہ رابطے سے لاعلم ہیں، تاہم دونوں رہنماؤں کے تعلقات کو بہترین قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...