امریکا جنوبی کوریا مشترکہ جنگی مشقیں ایک ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ

امریکا جنوبی کوریا مشترکہ جنگی مشقیں  ایک ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ

سیول(اے ایف پی) جنوبی کوریا اور امریکا نے سالانہ مشترکہ جنگی مشقیں مقررہ وقت سے ایک ہفتہ پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے مطابق ’الچی فریڈم شیلڈ‘ مشقیں 17 سے 21 اگست تک جاری رہیں گی۔۔۔

، جو پہلے 27 اگست تک مقرر تھیں۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے بہتر تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مشقیں محدود کرنے کا حکم دیا تھا۔ پینٹاگون کے مطابق مشقوں سے ضروری دفاعی تیاری برقرار رہے گی ، تربیتی اہداف متاثر نہیں ہوں گے ۔ مشقوں کا دوسرا مرحلہ، جس میں جوابی کارروائی کی تیاری شامل تھی، منسوخ کردیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...