جلد کینسر کی تجرباتی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج ،منظوری کی راہ ہموار

جلد کینسر کی تجرباتی ویکسین کے حوصلہ  افزا نتائج ،منظوری کی راہ ہموار

پیرس(اے ایف پی) امریکی دوا ساز کمپنیوں مرک اور موڈرنا نے میلانوما (جلد کینسر)کے علاج کیلئے تیار کی جانے والی تجرباتی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کردیا۔۔۔

، جس سے   ویکسین کی منظوری کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے ۔ کمپنیوں کے مطابق انٹسمیران آٹو جین نامی ویکسین کو مرک کی کینسر دوا کیٹرودا کے ساتھ استعمال کرنے سے جلد کے کینسر کے مریضوں میں نمایاں طبی بہتری سامنے آئی۔ یہ روایتی ویکسین کے برعکس بیماری سے بچاؤ کے بجائے جسم کے مدافعتی نظام کو ٹیومر کے خلاف فعال کرکے کینسر کا علاج کرتی ہے ۔ کمپنیوں نے اسے انفرادی نوعیت کی نیواینٹی جن تھراپی اور ایم آر این اے پر مبنی کینسر علاج کیلئے پہلا مثبت فیز تھری نتیجہ قرار دیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...