ترکیہ اسرائیلی جال میں نہیں پھنسے گا، صدارتی ترجمان

ترکیہ اسرائیلی جال میں نہیں  پھنسے گا، صدارتی ترجمان

انقرہ(اے ایف پی) ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا۔

ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے سربراہ برہان الدین نے کہا کہ انقرہ خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے بخوبی آگاہ ہے ۔ ان کا بیان شمالی شام میں ایک فضائی اڈے پر اسرائیلی حملے کے بعد سامنے آیا، جہاں اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ترک فوجی وفد نے حال ہی میں اڈے کا دورہ کیا تھا۔ ترکیہ نے اسرائیلی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقام پر کوئی فوجی دورہ نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...