بھارت اور جاپان کا دفاعی تعلقات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت اور جاپان نے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور بحری سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور جاپانی ہم منصب شن جیرو کوئزومی کے درمیان نئی دہلی میں ملاقات ہوئی، جس میں بحری سکیورٹی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک آزاد اور کھلے انڈو پیسیفک کیلئے دفاعی تعاون مزید گہرا کریں گے ۔ فریقین نے بحری جہاز سازی اور ڈیزائن میں مشترکہ منصوبوں پر غور کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments