شمالی کوریا کے پاس اندازاً 80سے 120 جوہری ہتھیار موجود ، جنوبی کوریا

 شمالی کوریا کے پاس اندازاً 80سے  120 جوہری ہتھیار موجود ، جنوبی کوریا

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کے وزیر دفاع آن گیو بیک نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس 80 سے 120 جوہری ہتھیار موجود ہیں،انہوں نے کہا حقیقی اعداد و شمار کا اندازہ لگانا مشکل ہے ، ۔

وزیر دفاع کا بیان ٹرمپ کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے پاس 57 جوہری ہتھیار ہیں۔ دونوں ممالک کے اندازوں میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے ۔دوسری جانب شمالی کوریا نے جمعرات کو تقریباً 10 قلیل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل پیانگ یانگ کے علاقے سے مشرقی سمندر کی جانب فائر کیے گئے اور تقریباً 300 کلومیٹر تک پرواز کی۔ یہ تجربات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد کیے گئے کہ وہ رواں سال شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے ۔ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں، جنہیں ٹرمپ کی ہدایت پر محدود کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...