پرنس ہیری اور میگھن کا امریکا چھوڑ کر برطانیہ واپسی کا فیصلہ

پرنس ہیری اور میگھن کا امریکا  چھوڑ کر برطانیہ واپسی کا فیصلہ

لندن(اے ایف پی)برطانوی شاہی خاندان سے 2020میں علیحدگی اختیار کرنے والے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن برطانیہ واپس منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوڑا رواں ماہ کے اختتام تک امریکا چھوڑ کر لندن سے باہر ایک نجی اور غیر شاہی رہائش گاہ میں سکونت اختیار کرے گا۔ ہیری، کنگ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے ہیں، 1984 میں لندن میں پیدا ہونے والے ہیری نے 1997 میں والدہ شہزادی ڈیانا کی وفات کا صدمہ برداشت کیا۔ انہوں نے افغانستان میں دو مرتبہ فوجی خدمات انجام دیں اور 2014 میں زخمی فوجیوں کیلئے انویکٹس گیمز شروع کیے ۔ 2018 میں میگھن سے شادی، 2020 میں شاہی فرائض سے علیحدگی اور 2023 میں سوانح عمری کی اشاعت نمایاں واقعات ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...