برطانیہ سے 2برس میں 80 ہزار غیر ملکی واپس بھیجے گئے

برطانیہ سے 2برس میں 80 ہزار غیر ملکی واپس بھیجے گئے

لندن(این این آئی)برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 برس کے دوران 80 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک سے واپس بھیجا گیا جن میں غیرملکی مجرم اور پناہ کی مسترد شدہ درخواستوں سے متعلق افراد بھی شامل ہیں۔

 برطانوی حکومت نے امیگریشن قوانین کے نفاذ کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے امیگریشن حراستی مراکز کی گنجائش میں 40 فیصد اضافے کا منصوبہ پیش کیا ہے ۔برطانوی حکومت غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی کا عمل تیز کرنے کی خواہاں ہے ۔اس سے متعلق برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں کو برطانیہ میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...