’’ لو میں آگئی‘‘میلانیا ٹرمپ

’’ لو میں آگئی‘‘میلانیا ٹرمپ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ تقریباً ایک ماہ بعد منظرعام پر آئیں اور اس دوران ان کی غیر حاضری اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک قریبی معاون کے بارے میں میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک تقریب کا آغاز کرتے ہوئے 56 سالہ میلانیا نے مسکراتے ہوئے کہا، ‘‘گڈ آفٹر نون۔ میں نے سنا ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے یاد کیا۔ تو میں حاضر ہوں۔’’ میلانیا اور ان کے 80 سالہ شوہر ڈونلڈ ٹرمپ اوول آفس سے تقریب کے مقام تک ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر آئے ۔ صدر ٹرمپ بھی سامعین میں بیٹھے رہے جبکہ میلانیا نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...