بنگلہ دیش :گیس بحران، کھاد فیکٹریاں بند، لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

بنگلہ دیش :گیس بحران، کھاد فیکٹریاں بند، لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

سرکاری کھاد فیکٹری 1سال سے بند ،روزانہ ہزار ٹن یوریا تیار کیا جاتا تھا

برہمن باریہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں قدرتی گیس کے شدید بحران نے صنعتوں کا پہیہ جام اور بجلی کی قلت میں اضافہ کردیا۔ اشوگنج کی سرکاری کھاد فیکٹری ایک سال  سے زائد عرصے سے بند ہے ، جہاں روزانہ ایک ہزار ٹن سے زائد یوریا تیار کیا جاتا تھا۔ ملک میں گیس کی کمی پرانے گیس فیلڈز میں کم پیداوار، سرمایہ کاری کے فقدان اور درآمدی مشکلات کے باعث پیدا ہوئی۔ گیس بحران کے سبب 6 بڑی یوریا فیکٹریاں بند یا محدود پیداوار پر ہیں، جبکہ ٹیکسٹائل سمیت سینکڑوں کارخانے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ بجلی گھروں کو گیس کی قلت کے باعث طلب پوری کرنے میں مشکلات ہیں اور لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...