امریکا :دوران پرواز لیپ ٹاپ میں آگ لگنے سے مسافر زخمی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں دوران پرواز لیپ ٹاپ میں اچانک آگ لگنے سے ایک مسافر زخمی ہوگیا تاہم طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی۔
امریکن ایئر لائنز کی پرواز 2398 اٹلانٹا سے ڈلاس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ پہنچی تو لینڈنگ کے دوران ایک مسافر کے آلے سے دھواں اٹھنے کی اطلاع ملی۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی اور فلائٹ اٹینڈنٹس اسے بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایئرلائن کے مطابق عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments