چین نے چاند پر تحقیقاتی مشن چانگ ای 7 کی روانگی مو خر کردی

چین نے چاند پر تحقیقاتی مشن چانگ ای 7 کی روانگی مو خر کردی

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے چاند پر تحقیقاتی مشن چانگ ای 7 کی روانگی موخر کردی، جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطب پر پانی کی تلاش کرنا ہے ۔

چینی خلائی ادارے کے مطابق جامع جائزے کے بعد مشن رواں سال مقررہ مدت میں لانچ کیلئے موزوں نہیں پایا گیا۔ ادارے نے کہا کہ فیصلہ مشن کی کامیابی اور قابل  اعتماد کارکردگی یقینی بنانے کیلئے احتیاطی بنیاد پر کیا گیا ہے ، تاہم نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ چین 2030 سے قبل خلا بازوں کو چاند پر اتارنے کا ہدف رکھتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...