سری لنکا:ووٹرز کے کھانے پر سرکاری رقم خرچ کرنیوالے سابق وزیر کو 7 سال قید

سری لنکا:ووٹرز کے کھانے  پر سرکاری رقم خرچ کرنیوالے  سابق وزیر کو 7 سال قید

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی عدالت نے سابق وزیر ہوا بازی پیانکارا جے رتنا کو حکمران جماعت کی ریلی میں ووٹرز کے کھانے کیلئے سرکاری رقم خرچ کرنے کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔۔۔

 61 سالہ سابق وزیر پر 2014 میں سابق صدر مہندا راجاپاکسا کی یوم مئی ریلی میں شرکا کے کھانے کے 2ہزار500 ڈالر سرکاری خزانے سے ادا کرانے کا الزام تھا۔ عدالت نے ان پر 2 لاکھ سری لنکن روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جج محمد مہال نے کہا کہ ملزم نے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...