80فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں:فریال گوہر

80فیصد خواتین گھریلو تشدد  کا شکار ہیں:فریال گوہر

کراچی (این این آئی)سینئر ٹیلی ویژن اداکارہ فریال گوہر نے اداکار جمال شاہ کے ساتھ اپنی پہلی شادی کے حوالے سے انتہائی دردناک انکشافات کیے ہیں۔

 دونوں کی یہ شادی 9سال تک رہی تھی جو بعد میں ختم ہو گئی تھی۔ ایک مارننگ شو میں فریال گوہر نے بتایا کہ یہ ان کی اپنی پسند کی شادی تھی تاہم بعد میں شوہر مجھ پر ہاتھ اٹھاتے تھے ۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مجھے چمڑے کے بیلٹوں سے مارا جاتا تھا اور تشدد کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ان کے کئی بار حمل ضائع ہوئے ۔ مار پیٹ کی وجہ سے میرے گردوں میں شدید درد رہتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...