مالٹا:صحافی قتل کیس ، کاروباری شخصیت کی بریت کیخلاف احتجاج

مالٹا:صحافی قتل کیس ، کاروباری شخصیت کی بریت کیخلاف احتجاج

ویلیٹا (اے ایف پی)مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے معروف تحقیقاتی صحافی ڈیفنی کاروانا گالیزیا کے کار بم قتل کیس میں ایک امیر کاروباری شخصیت کی بریت کے بعد عوامی غصے پر محتاط ردعمل کی اپیل کی ہے ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ 2017 کے قتل کی دو الگ تحقیقات جاری ہیں اور استغاثہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتا ہے ۔ فیصلے کے خلاف اپوزیشن نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے ۔ صحافی کے بیٹے میتھیو کاروانا گالیزیا نے جیوری کے فیصلے کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...