امریکا ایران کشیدگی ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

امریکا ایران کشیدگی ،عالمی منڈی  میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

لندن(اے ایف پی)امریکا اور ایران کے درمیان تازہ کشیدگی کے بعد جمعرات کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

برینٹ نارتھ سی خام تیل 1اعشاریہ5 فیصد اضافے کے ساتھ 97اعشاریہ صفر9 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ1اعشاریہ8فیصد اضافے کے ساتھ92اعشاریہ60ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بانڈز کی ییلڈ میں کمی اور سٹاک مارکیٹس میں نسبتاً استحکام دیکھا گیا۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل اور ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ سرمایہ کاروں کو مہنگائی میں اضافے پر مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود بڑھانے کا اندیشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...