بحری دفاعی اتحاد عملی آپریشنز کے مرحلے میں داخل :سعودی عرب
ریاض(این این آئی)سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے رابطہ افسروں نے اتحاد میں شمولیت کے لیے ضروری مراحل مکمل کر لیے ۔
وزارت دفاع کے مطابق دیگر افسروں کی تعیناتی مقررہ تعداد کے مطابق مرحلہ وار مکمل کی جائے گی، اتحاد اب عملی آپریشنز اور مشترکہ دفاعی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ اتحاد کی قیادت کے تعین، تنظیمی ڈھانچے ، ہیڈکوارٹر، آپریشنل نظام کی منظوری سمیت تمام اہم انتظامی مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق اتحاد کا مقصد مشترکہ بحری سلامتی کو فروغ دینا، آزاد بحری آمد و رفت کا تحفظ ،عالمی تجارت ،سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانا اور رکن ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بہتر بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments