یورپی پارلیمنٹ میں اے آئی روبوٹس کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ
روبوٹس نے میز کی صفائی ، اشیا ری سائیکل کرنے ، پارسل پہنچانے کا مظاہرہ کیا چین اور امریکا کا مقابلہ کرنے کیلئے یورپ کو مزید سرمایہ کاری درکار ہے :ماہرین
برسلز(اے ایف پی)یورپی پارلیمنٹ میں مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس نے مختلف کام انجام دے کر یورپی ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا۔ برسلز میں ہونے والی نمائش کے دوران روبوٹس نے میز صاف کرنے ، الماریاں درست کرنے ، سطحیں پونچھنے ، اشیا ری سائیکل کرنے اور پارسل پہنچانے کا مظاہرہ کیا۔ فرانس اور جرمنی کے تحقیقی اداروں کے تیار کردہ چار روبوٹس نے 10 منٹ میں ناشتے کی میز صاف کی۔ ماہرین کے مطابق روبوٹس کو رفتار کے بجائے درستگی کو ترجیح دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ انسانی ماحول میں محفوظ انداز سے کام کرسکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روبوٹکس میں چین اور امریکا کا مقابلہ کرنے کیلئے یورپ کو مزید سرمایہ کاری، سیاسی عزم اور فنڈنگ درکار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments