ویتنام : فرانس سے منشیات سمگل کرنے پر 11 افراد کو سزائے موت
ہنوئی(اے ایف پی)ویتنام کی عدالت نے فرانس سے ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوبوں میں چھپا کر منشیات سمگل کرنے کے الزام میں 11 افراد کو سزائے موت جبکہ 200 سے زائد کو قید کی سزائیں سنادیں۔
مقدمے میں مجموعی طور پر 227 افراد کو سزائیں دی گئیں، جن میں 19 کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ویتنامی فضائی میزبان اور فرانس میں مقیم ویتنامی شہری شامل تھے ۔ حکام نے 2023 میں ہوچی سٹی ایئرپورٹ پر 150 سے زائد ٹوتھ پیسٹ ٹیوبوں سے 11 کلو ایم ڈی ایم اے اور کیٹامین برآمد کرکے گروہ کا سراغ لگایا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments