انڈونیشیا :سکول کے مفت کھانے سے 750سے زائد طلبا و اساتذہ بیمار
سیمارنگ(اے ایف پی)انڈونیشیا میں مفت سکول کھانے کے پروگرام کے تحت فراہم کیے گئے کھانے سے 725 طلبا اور 25 اساتذہ بیمار ہوگئے ۔
جاوا کے علاقے ریمبانگ میں متاثرہ افراد نے کھانا کھانے کے بعد اسہال، قے اور متلی کی شکایات کیں۔ مقامی ڈاکٹر کے مطابق 18 طلبا اور اساتذہ کو علاج کیلئے لایا گیا، جن میں سے 3 تاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ چند روز قبل مشرقی جاوا کے سدوآرجو میں 500 سے زائد طلبا بیمار ہوئے تھے ۔ حکومت کا اربوں ڈالر کا منصوبہ پہلے ہی لاگت، بدعنوانی اور کھانے کے معیار پر تنقید کی زد میں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments