فلپائن:سکولوں میں فائرنگ سے نمٹنے کیلئے حفاظتی مشقیں شروع
بولاکان(اے ایف پی)فلپائن کے سکولوں میں فائرنگ کے ممکنہ واقعات سے نمٹنے کیلئے ملک گیر حفاظتی مشقوں کا آغاز کردیا گیا۔
منیلا کے شمال میں کارلوس ایف گونزالس ہائی سکول کے 3 ہزار طلبا نے مشق کے دوران کلاس رومز کے دروازے میزوں اور کرسیوں سے بند کیے ، پردے گرائے اور لائٹس بند کرکے میزوں کے نیچے پناہ لی۔ پولیس نے بھی سکول کی راہداریوں میں سکیورٹی مشق کی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں سکول فائرنگ کے دو نایاب واقعات کے بعد حفاظتی اقدامات سخت کیے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments