ملائشیا :خطرناک دھند کے خاتمے کیلئے 3 روزہ مصنوعی بارش آپریشن شروع

ملائشیا :خطرناک دھند کے خاتمے کیلئے  3 روزہ مصنوعی بارش آپریشن شروع

کوچنگ(اے ایف پی) ملائشیا نے انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ کے دھویں سے متاثرہ ریاست سراواک میں خطرناک فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے تین روزہ مصنوعی بارش کا آپریشن شروع کردیا۔

حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد آلودگی میں کمی کے ساتھ خشک موسم سے قبل پانی کے ذخائر میں اضافہ بھی ہے ۔فضائیہ کا سی130 طیارہ 5 ہزار سے 7 ہزار فٹ بلندی پر بادلوں میں نمکول محلول چھوڑے گا۔ سراواک کے سات مقامات پر فضائی آلودگی خطرناک حد سے تجاوز کرگئی، جبکہ سریان میں ایئر پولیوٹنٹ انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...